31 جولائی 2016 - 14:40
ایرانی خاتون پروفیسرکا اعزاز

ایران کی جواں سال پروفیسرسارا زاہدی نے سنہ دو ہزار سولہ کا "ای ایم ایس" ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی جواں سال ریاضیداں اور سویڈن کی "کے ٹی ایچ" یونیورسٹی کی پروفیسر "سارا زاہدی نے "یورپین میتھمیٹکل سو‎سائٹی" دو ہزارسولہ کا ایوارڈ حاصل کیا ہے۔

سارا زاہدی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ"یورپین میتھمیٹکل سو‎سائٹی" کا ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی خاتون ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ یورپین ریاضیدانوں کی سترہویں کانفرنس اٹھارہ سے بائیس جولائی کو جرمنی کے دارالحکومت برلین میں منعقد ہوئی تھی۔ جس میں رواں سال کے ایوارڈ کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی جواں سال ریاضی کی پروفیسر سارا زاہدی کو نامزد کیا گیا تھا۔

پروفیسرسارا زاہدی متحرک سطح کے معائنے کی مختلف روشوں اور کمپیوٹر کے ذریعے اسکی ماڈل سازی کے عمل کی تحقیق کر رہی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اس جواں سال ایرانی خاتون پروفیسرکی تحقیقات کے نتائج، مستقبل میں کمپیوٹر کی ان تمام "چپس ڈیوائسز" کو مزید بہتر بنانے میں موثر واقع ہوسکتے ہیں جوعام طور-پرخون ٹیسٹ کرنے کے لئے استعمال کی جاتی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169